’’ ماسک کے پیچھے ‘‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر فلم بنانے کا اعلان
Share
لاہور: ’’ماسک کے پیچھے ‘‘لیڈی ہیلتھ ورکرز سے متعلق پاکستان کی پہلی انٹر ایکٹیو دستاویزی فلم پبلک سروسز انٹرنیشنل (پی ایس آئی) نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر بنائی جانے والی پاکستان کی پہلی انٹرایکٹو دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا۔
جو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی زندگیوں کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرتی ہے جو ہر ایک دن سینکڑوں جانیں بچا کر مختلف متعدی بیماریوں کے خلاف پاکستان کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔
ماسک کے پیچھے مختلف اقساط کی ایک سیریز پر مشتمل ایک دستاویزی فلم پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی جدوجہد پر توجہ مرکوز کرتی ہے، اور ان کو درپیش مشکلات اور ان کی زندگیوں پر کوویڈ19 کے اثرات کا احاطہ کرتی ہے۔