ماہرہ خان اور حمزہ عباسی پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر Image 18 فروری ، 2023 ماہرہ خان اور حمزہ عباسی پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر Share لاہور: پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔ حال ہی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پشاور زلمی کے اینتھم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی ، کپتان بابر اعظم، سپر سٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سپر سٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں