مایا علی کی مشرقی لباس میں تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

لاہور: معروف اداکارہ مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔