معروف اداکارقوی خان کی کینیڈا میں نمازجنازہ اورتدفین
Share
لاہور،اسلام آباد،کراچی: معروف اداکار قوی خان کی نمازجنازہ کینیڈا کے شہر مسّی ساگا کی جامع مسجد کوپر روڈ میں ادا کردی گئی۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی خان کی تدفین بھی کینیڈا میں ہی کردی گئی۔
قوی خان کے صاحبزادے عدنان قوی نے میڈیاکو بتایا کہ لیجنڈری اداکار جگر کے کینسر کے علاج کیلئے اکتوبر میں کینیڈا میرے پاس آئے تھے۔ وہ کینیڈا کے شہر وان کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اﷲ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹ ایوب جمالی سمیت مزید سیاسی سماجی رہنمائوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے قوی خان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔