’’ منی بیک گارنٹی ‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز
Share
لاہور: پاکستانی فلمی صنعت کی نئی فلم ’’ منی بیک گارنٹی ‘‘کا ٹریلر اپنے منفرد موضوع اور ہیوی سٹار کاسٹ کے باعث فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
فلم کے روح رواں پروڈیوسر شایان خان نے ٹریلر کو ملنے والے رسپانس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ’’ منی بیک گارنٹی‘‘ روایتی فلموں سے ہٹ کر بالکل مختلف فلم ہے جو ڈکیتی کی ایسی منفرد کہانی پرمبنی ہے جس میں سیاسی تڑکہ کے ساتھ ساتھ حیران کر دینے والے موڑاورمناظر شامل ہیں۔