مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا:حریم شاہ

کراچی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دیاہے۔ انسٹاگرام پرسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔ اگر کسی انسان کو لگے کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پر ہی اس سے دور ہو جائے۔

انہوں نے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی بہت خوبصورت بنائی ہے، ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی پرسکون انداز میں گزارے۔ اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہئے۔

انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں۔ میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔