مہمند میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری

مہمند: مہمند میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم 30 اپریل تک جاری رہے گی جس میں 12 مختلف بیماریوں کیلئے ٹیکے لگائے جائیں گے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس ماں اور بچے کی صحت کا ضامن ہے۔

اس وقت ضلع مہمند میں 67 ای پی آئی فعال سنٹرز قائم ہے جس میں روزانہ سوائے اتوار کے ہر وقت ٹیکنیشن اپنے مخصوص سنٹرز میں بیٹھ کر لوگوں کی خدمت کررہے ہیں 96 ای پی آئی ٹیکنیشن پورے ضلع مہمند میں اپنے شیڈول کے مطابق ماں اور بچے کو ٹیکے لگوانے کے لئے دورافتادہ علاقوں میں جاکر ٹیکے لگواتے ہیں اور انہیں ٹیکہ جات کا کارڈ بھی دے رہے ہیں، جس میں ہر بیماری کے ٹیکے کا تاریخ اور وقت درج ہوتاہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ای ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات،ڈی ایچ ایس او محمد یونس ڈاکٹر پرویز اقبال ایف ایس ایم او۔، ڈاکٹر عدنان این سٹاف، وقار احمد سرویلنس افیسر۔محمد ابرار۔ڈاکٹر ارمان حکیم اے ڈی ای پی آئی کوآرڈینیٹر سمیت نے مہمند پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں اکثر والدین حفاظتی ٹیکہ جاتکی اہمیت سے لاعلم ہیں جس میں شعور اور آگہی کی ضرورت ہے۔