مہک ملک کے خلاف اغوا کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی

وہاڑی: معروف ڈانسر مہک ملک کے خلاف اغوا کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی مغوی فیصل شدید مایوسی کا شکار اعلی حکام سے انصاف فراہمی کا مطالبہ ۔

معروف ڈانسر مہک ملک کے خلاف تھانہ صدر میں اغوا کا مقدمہ درج ہے جس میں مدعی فیصل نے دعوی کیا تھا ۔ کہ مہک ملک نے مبینہ طور پر اسے اغوا کرکے حبس بے میں رکھا ۔ اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے مہک ملک اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مہک ملک کو شامل تفتیش کرلیا۔
گزشتہ روز بھی اسی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کاشان محمد علی کی عدالت میں سماعت تھی مہک ملک عدالت میں تو پیش ہوئی لیکن عدالت سے مزید پیشی طلب کی اور کہا چونکہ اس بھائی کچھ عرصہ قبل قتل ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہے عدالت نے اس کی استدعا قبول کرتے ہوئے 10 مارچ 2023 کی پیشی دے دی دوسری طرف مدعی فیصل کی طرف سے شہادت پیش کی جانی تھی مہک ملک کی طرف سے پیشی کی درخواست کے باعث شہادت پیش نہ ہوسکی اس موقع پر مدعی فیصل کا کہنا تھا کہ ملزم چونکہ بااثر شخص ہے۔
اس لئے دوسال سے تاریخ پر تاریخ لے کر مقدمہ کو طول دے رہا ہے اس صورتحال میں ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا فیصل نے اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے مہک ملک کے وکیل میاں طیب کمبوہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ اور مدعی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے معروف ڈانسرکے خلاف مقدمہ درج کرارکھا ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے میرے مؤکل کو بیگناہ قرار دے کر مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔