’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ؒ سے مشہور ہونیوالی عائشہ مانو دلہن بن گئیں

لاہور: ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کر کے رات و رات وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ مانو کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر عائشہ مانو نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ نے سفید اور گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل ٹک ٹاکر عائشہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔