نصیرالدین شاہ نے جنوبی بھارتی فلموں کو بولی ووڈ سے بہتر قرار دیدیا
Share
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کی فلمیں معقولیت اور حساسیت سے عاری ہونے کے باوجود جس انداز میں پیش کی جارہی ہیں وہ بہت عمدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ساؤتھ کی فلمیں ہندی سنیما سے بہتر نتائج دے رہی ہیں۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 72 سالہ اداکار نے کہا کہ تامل، کناڈا، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری بالی ووڈ یا ہندی فلمی صنعت سے زیادہ تخلیلاتی اور حقیقی ہے۔ جنوب کی فلمیں معقولیت اور حساسیت سے عاری ہوتی ہیں لیکن ان کے پیش کرنے کا انداز ہمیشہ کافی بہتر ہے۔