وعدے کے مطابق کھلاڑیوں کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنائے : پریتی زنٹا

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک وعدے تحت آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے 120 پراٹھے بنانے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سال 2009ء میں ہم ساؤتھ افریقہ میں موجود تھے۔

جہاں میں نے ٹیم کے کچن سٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے مجھے پراٹھے بناتا دیکھ کر کھلاڑیوں نے فرمائش کی کہ میں ان کیلئے بھی پراٹھے بناؤں جس پر میں نے وعدہ کیا کہ اگر ٹیم اگلا میچ جیت جاتی ہے تو سب کو آلو کے پراٹھے بنا کر کھلاؤں گی۔

پھر ٹیم اگلا میچ جیت گئی اور مجھے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے۔پریتی زنٹا نے مزید کہا کہ مجھے اس دن احساس ہوا کہ یہ لڑکے کتنا کھاتے ہیں جس پر شو میں موجود سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس دن 20 پراٹھے تو اکیلا عرفان پٹھان ہی کھا گیا تھا۔