کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وہاج علی نے پاکستانی فنکاروں کو اہم مشورے دیتے ہوئے، اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر کردی۔
ایک شو کے دوران وہاج علی نے اداکار دانش تیمور کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ "میں ان سے مشورہ لینا پسند کروں گا، لیکن اگر مجھے کوئی مشورہ دینا پڑے تو بھی کہوں گا کہ وہ شلوار قمیض پہنیں”۔
وہاج علی نے ندا یاسر کو مشورہ دیا کہ "وہ صرف اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارا کریں”۔مہوش حیات کو مشورہ دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار وہاج علی کا کہنا تھا کہ میں "ان سے کہوں گا کہ ڈرامے کریں، میرے ساتھ بھی ڈرامہ کریں”۔