ویلنٹائن ڈے پر گوری کو بالیوں کا تحفہ دیا : شاہ رخ خان

ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر بتا دیا کہ اپنی اہلیہ گوری خان کو پہلے ویلنٹائن ڈے پر کیا تحفہ دیا تھا؟۔

ٹوئٹر صارف کے سوال کے جواب میں کنگ خان نے بتایا کہ 34 برس قبل کی بات ہے، جب پہلی بار ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گوری خان کو کان کی گلابی بالیاں بطور تحفہ دی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 25 اکتوبر 1991ء میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ ہندو ہیں اور دونوں کی کامیاب شادی کو 32 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔