ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمربٹ نے راہیں جدا کر لیں

کراچی:ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمربٹ نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں بریک اپ کا اعلان کرتے ہوئے عمر بٹ نے کہا کہ میرے خیال سے آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں۔یہ ہم دونوں کا مشترکا فیصلہ ہے۔

انہوں نے مداحوں سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے۔

ہنگری یورپ کا کرپٹ ترین ملک: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

دوسری جانب جنت مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں عمربٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ جو میں نے سوچا ہوا تھا اورجس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا وہ سب نہیں ہوا بلکہ ضائع ہوگیا کیونکہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا۔

جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

جنت مرزا نیایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی۔