پاکستانی فلم ’’نور‘‘ نے کانز فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا
Share
لاہور: فلم ’نور‘ نے کانز فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا۔عمر عادل کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی شارٹ فلم ’نور‘ نے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے جنوری کے آن لائن ایڈیشن میں صحت کے موضوع پر مبنی بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
چشمہ پہننے سے خاص طور سے لڑکیوں کی شخصیت متاثر ہوتی ہے، وہ بڑی عمر کی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے اچھے رشتے نہیں آتے۔
جیسے دقیانوسی خیال پر مبنی اس فلم کے ہدایت کار عمر عادل کا کہنا ہے کہ یہ فلم چشمہ نہ پہننے کی وجہ سے بچوں پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالتی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ دباؤ ان کی شخصیت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔