پاکستانی فلم ’’ ہوئے تم اجنبی ‘‘عید الفطر پر ریلیزہو گی
Share
لاہور : سقوط ڈھاکا کے پس منظر میں بننے والی فلم ’’ ہوئے تم اجنبی ‘‘عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اداکار میکال ذوالفقار، سعدیہ خان، ثمینہ پیرزادہ اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
میگا کاسٹ پر مبنی فلم ’’ ہوئے تم اجنبی ‘‘ کی کہانی معروف اینکر و ہدایت کار اور اداکار شاہد کے صاحبزادے کامران شاہد نے تحریر کی ہے اور انہوں نے ہی فلم کی ہدایات دی ہیں۔
فلم سقوط ڈھاکا کے پس منظر میں بننے والی دوسری اردو فلم ہوگی جبکہ فلم میں سقوط ڈھاکا کے وقت ہونے والی جنگ کے مناظربھی دکھائے گئے ہیں۔