پاکستانی گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز نیویارک ٹائمز سکوائر پر جلوہ گر Image 28 فروری ، 2023 Share کراچی : پاکستان میوزک انڈسٹری کی باصلاحیت گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز نیویارک ٹائمز اکوائر پر چھا گئیں۔ میوزک اسٹریمنگ ایپ اسپاٹی فائے نے ایکول پاکستان پروگرام کے تحت گلوکارہ نتاشا حمیرا اعجاز کو اپنا ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔ گزشتہ ایمبیسڈرز کی طرح نتاشا حمیرا اعجاز کی تصویر ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بنے ایک ڈیجیٹل بل بورڈ پر بطور اشتہار بھی لگائی گئی ہے۔ نتاشا حمیرا اعجاز کا مشہور گانا خود سے بات رواں ماہ اسپاٹی فائے کے ایکول پاکستان کی پلے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ایکول پاکستان سپاٹی فائے کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو بین الاقوامی شہرت سے نوازتا ہے۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں