پشاور سر بند میں مارٹر گولا پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
Share
پشاور: پشاور نواحی علاقے سر بند میں سکریپ میں پڑا مارٹر گولا پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سربند کے علاقہ نہر جبہ کورونہ میں کباڑ کا کام کر نے والا شخص کے مکان میںکباڑ میں لایا گیا پرانا مارٹرگولہ سکریپ کرنے کے دوران دھماکہ ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر امتیاز عالم بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
پولیس تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔