پشاور میں 200 سے زائد پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز

پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صبا نے 200 سے زائد پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
بروز اتوارگورا قبرستان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں کرسچن کمیونٹی کے تعاون سے200 پودے لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صبا نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ‘ ۔ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور سرسبز وشاداب خیبر پختونخوا بنانے میں ہمار ی مدد کریں۔