کامیڈی کنگ امان اﷲ کی تیسری برسی آج منائی جائیگی

لاہور: نامور کامیڈی کنگ امان اﷲ کی تیسری برسی آج منائی جائیگی ،اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

شوبز کی دنیا میں راج کرنے والے کنگ آف کامیڈی امان اﷲ خان کی عمرقہقہے بکھیرتے گزری اداکارامان اﷲ نے کامیڈین کے طور پر پوری دنیا میں شہرت پائی،وہ مختلف لوگوں کی آوازوں کی نقالی کے بھی ماہر تھے۔امان اﷲ خان 1950 ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے۔ا مان اﷲ خان نے 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔