کرینہ کیساتھ ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی آفر ہوئی تھی : دانش تیمور

کراچی: پاکستان شوبز کے مشہور اداکار دانش تیمور نے میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کامیڈی فلم آفر ہوئی تھی۔

دانش تیمور نے ایک ٹاک شو میں انکشاف کیا کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی آفر ملی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور عائزہ بےحد پْرجوش تھے ۔
فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہونی تھی لیکن پھر کرینہ کپور امید سے ہو گئیں اور فلم میں ہمیں کاسٹ نہیں کیا جا سکا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔