کمار سانو کا ’’گن پوائنٹ‘‘پر اپنا گانا 16 بار گانے کا انکشاف

ممبئی : معروف بھارتی گلوکار کمار سانو نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے’’گن پوائنٹ‘‘پر اپنا ایک گانا 16 بار گایا تھا۔کمار سانو نے ایک بھارتی چینل کے پروگرام میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں سٹیج پر لائیو پرفارم کر رہا تھا اور سب لوگ گانا سن کر لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک میں نے دیکھا کہ وہاں شرکاء میں کچھ لوگ AK47 رائفلیں لے کر بیٹھے تھے اور میں جو بھی گانے گاتا وہ ہوا میں ایک فائر کرتے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جیسے ہی میں نے اپنا گانا’’میں دنیا بُھلا دونگا‘‘چھوڑ کر دوسرا گانا گنگنانا شروع کیا تو رائفل کے ساتھ ایک آدمی آیا ۔ شراب کے نشے میں دُھت اس شخص نےمجھ سے کہا کہ یہ اس کا پسندیدہ گانا ہے، اس لیے سانو جی، میں یہ گانا ایک بار پھر سننا چاہتا ہوں کمار سانو نے انکشاف کیا کہ اس دن مجھے اس شخص کے لیے اپنا ایک ہی گانا 16 بار گانا پڑا۔