لاہور:معروف اداکارہ، گلوکارہ کومل رضوی نے شادی ، رخصتی اور دیگر تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرنے والی کومل رضوی نے اب انسٹاگرام پر ڈھولکی اور رخصتی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
خیال رہے کہ کومل رضوی نے 20 اپریل کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا تھا، تاہم ان کی جانب سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔
اداکارہ نے اب چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کی مایوں، ڈھولکی اور شادی و رخصتی کی تصاویر شامل ہیں۔سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں کومل رضوی کو سْرخ لہنگے اور دْلہا کو سفید شیروانی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے کومل رضوی کی جانب سے شادی و رخصتی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس موقع پر خوشی اور آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کومل رضوی نے امریکہ میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اْپل سے شادی کی ہے۔