کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں کشتی ا لٹنے سے مدرسے کے 11 طلباء جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 11 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، دارالعلوم امیر خیل یونین کونسل شاپور تحصیل و ضلع کوہاٹ کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے،حکام نے بتایا کہ اب تک 17 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 11 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں،ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے ،زیادہ افراد کے سوار ہونے سے کشتی اپنا توزن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی، واقعے کے نتیجے میں کشتی میں سوار طلبہ سمیت تمام افراد ڈیم میں ڈوب گئے،ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران 17 طلبہ کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ نے 11 طلبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو حکام کے مطابق مدرسے کے بچے پکنک منانے تاندہ ڈیم آئے تھے، کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیر ضلع کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں رونما ہونے والے دلخراش واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال پہنچے جہاں دارالعلوم امیر خیل یونین کونسل شاپور تحصیل و ضلع کوہاٹ کے طلباء جھیل کی سیر کے دوران اور لوڈنگ کی وجہ سے کشتی اچانک الٹنے کے نتیجے میں ڈوبنے والے طلباء کو طبی امداد دینے کے لیے لایا گیا، کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ کی ہدایت پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال،کے ڈی اے کوہاٹ، لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں فوری طور ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا اور طلباء کی ڈیم کے گہرے پانی سے بازیابی کیلئے ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر بھیجنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ محمود اسلم وزیر کے مطابق رات گئے تک کی اطلاع کے مطابق 17 طلباء کو ڈیم کے گہرے پانی سے ریسکیو1122 کی ٹیموں نے نکال لیا جن میں اب تک 11طلباء جاں بحق جبکہ 6 طلباء کو فوری طور پر طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر طلباء کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔جائے وقوعہ پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ رضاکار تنظیموں کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، کمشنر کوہاٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو متاثرین کی تفصیلات مرتب کرنے اور معاوضہ کی ادائیگی بارے میں فوری کارروائی کا حکم جاری کردیا ،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تاندہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مقامی مدرسے کے متعدد بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو زیر علاج بچوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔