کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو: ماہرہ

کراچی : معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے، انہیں اپنے کام اور اداکاری سے بہت لگائو ہے، وہ اپنے کام سے محظوظ ہوتی ہیں۔

ماہرہ خان نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنے تمام کرداروں اور پورے کام سے محبت ہے، وہ اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہیں، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، اچھا کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی ہو، انہیں اپنے تمام کام سے محبت ہے۔