گانے ’’وش ملے‘‘میں بلوچی ثقافت کی جھلک نظر آئیگی: آئمہ بیگ

لاہور: معروف گلوکارآئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میرے گیت ’’وش ملے‘ ‘ کے ذریعے بلوچی ثقافت کی جھلک نظر آئیگی، اس گانے میں میرا ساتھ معروف گلوکار ساحر علی بگا دیں گے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ ان کا اگلا گیت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ثقافت کیلئے ایک خراج تحسین ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ میں بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گیت بنانا چاہتی تھی ،گلوکارہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی اور یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔