گلوکارہ نسیم بیگم کا87واں یوم پیدائش 24فروری کو منایا جائیگا
Share
لاہور: گلوکارہ نسیم بیگم کا87واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا ،اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔نسیم بیگم کی خوبصورت آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔
امرتسر میں24فروری 1936کو پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی،جبکہ 1958 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، نامور گلوکارہ 29 ستمبر 1971 کو اس جہاں فانی کوچ کرگئیں۔