لاہور: گلوکار حسن رحیم کے گانے کا انداز غیر روایتی ہے۔ وہ خود اسے ’عجیب‘ سمجھتے ہیں اور کبھی کبھار اپنا ہی گانا سن کر کہتے ہیں ’یہ کیا کِیا ہے میں نے۔‘بطور ایم بی بی ایس گریجوایشن کرنے والے حسن نے تین سال قبل اپنے گانے ’ایسے کیسے‘ سے خود کو منوایا اور یوں ان کی منفرد گلوکاری کو دنیا میں پہچان ملی۔2022 میں کوک سٹوڈیو کے لیے ان کے گانے ’پیچھے ہٹ‘ نے یوٹیوب پر کروڑوں ویوز بٹورے اور یہ امریکی ٹی وی شو مس مارول کا بھی حصہ بنا۔
۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حسن نے بتایا کہ اُن کو گانے کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ میری امی کو لکھنے کا شوق تھا، تو وہ ٹپے لکھا کرتی تھیں۔ ماموں کی شادی میں انہں نے 200 ٹپے لکھے اور وہ سارے ٹپے میں نے اور امی نے مل کر گائے۔‘ حسن رحیم کہتے ہیں کہ ڈاکٹری سے زیادہ پیسے انہیں گلوکاری میں مل رہے تھے۔
حسن رحیم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔ حسن کے مطابق فی الحال وہ خود ملک میں عالمی سطح کے کنسرٹ کرانے کے لیے محنت کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہر تھوڑے عرصے بعد حلیہ تبدیل کرتا رہتا ہوں۔ کبھی داڑھی رکھ لیتا ہوں، کبھی پونی ۔ میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتا ہی رہتا ہوں ۔