گلو کار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ’’ وشملے ‘‘ ریلیز

لاہور: معروف گلوکار ساحر علی بگا اور گلوکارہ آئمہ بیگ ہم آواز ہوئے اور مداحوں کے لیے نیا گانا’’وشملّے‘‘ ریلیز کردیا۔

گانے کی لانچنگ تقریب اندرون لاہور حویلی بارود خانہ میں کی گئی ۔ گانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں کو پاکستان کی مختلف ثقافتوں کی عکاسی کرتے ملبوسات پہنے گنگناتے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئمہ بیگ انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’’یہ گانا ریلیز ہوگیا ہے تو اسے سنیں اور مختلف ثقافتوں اور گلیمر کے ملاپ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں‘‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اس گانے میں بلوچی، سرائیکی، اور پنجابی سب شامل ہیں سن کر لطف اندوز ہوں۔