کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے انٹر کے بعد تعلیم حاصل نہیں کی کیونکہ انہیں پیسے کمانے تھے۔
ایک پروگرام کے دوران سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنی تعلیم کے حوالے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں اس لئے انہیں اپنی انٹر کی پڑھائی، بہترین کاکردگی کے باوجود بھی ادھوری چھوڑنی پڑی۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر کے دوران ہی انہیں شوبز انڈسٹری سے مختلف آفرز کی پیشکش ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کے انہیں پیسے ملتے تھے، اور اُس وقت معاشی تنگ دستی کی وجہ سے انہیں ان کی بےحد ضرورت بھی تھی۔
یاد رہے کہ ماضی کے انٹرویو میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹاِک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر انہیں ایک فلم پروڈیوسر نے رابطہ کیا تھا اور اس طرح انہیں اداکاری کا موقع ملا جو ان کے لئے ناقابلِ یقین تھا۔