ہماری انڈسٹری صرف عاشقانہ کہانیاں دکھاتی ہے : ماہ نور بلوچ
Share
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے ایک پروگرام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری کو اب بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمارے یہاں اچھی اور معیاری کہانی کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک ہی قسم کی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں جو ایک خاص عمر کے ہیرو اور ہیروئن کے گرد ہی گھومتی ہیں، مختلف عمر کے افراد کی کہانیاں پیش نہیں کی جاتیں جبکہ غیر ملکی میڈیا میں ایسا نہیں ہے۔
وہاں مختلف موضوعات اور مختلف عمر کے لوگوں کی کہانیاں بتاتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں ۔