لاہور: پاکستانی فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘کا ٹریلرملک بھر کے سینما گھروں میں جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم سٹارمیکال ذوالفقار اور سعدیہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم کے دیگر اہم کرداروں میں سہیل احمد، محمود اسلم، شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان اور فلمسٹار شاہد جیسے پسندیدہ اور تجربہ کار فنکار شامل ہیں۔