یامی گوتم کی نئی فلم ”لوسٹ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ یامی گوتم کی نئی فلم ”لوسٹ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، اداکارہ فلم میں کرائم رپورٹر کا کردار نبھائیں گی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”دیانتدای اور سچائی کی تلاش شروع ہو چکی ہے”۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یامی گوتم ایک کرائم رپورٹر ہیں جو ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی پر سچ کی تلاش میں نکلی ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق انیردھا چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں یامی گوتم کے علاوہ دیگر کاسٹ میں پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی شامل ہیں۔