یونیسف کے تعاون سے بچوں کی تعلیم و صحت پر کام شروع
Share
ڈیرہ اسماعیل خان: یونیسف کے تعاون سے سرحد رولر سپورٹ پروگرام نے بچوں کے بنیادی حقوق تعلیم اور صحت کے لے کام شروع کر دیا، اس سلسلے میں ٹانک کے 4یونین کونسل کے 20سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کے حقوق کے لئے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے۔
سرحد رولر سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ میں بچوں کے ذہنی نشوونما اور جسمانی صحت کی بہتری کام جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ نونہال قوم کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے بچوں کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں نونہال قوم کو تعلیم کے زیور آراستہ کرنے کے لئے سکولوں میں داخلہ مہم چلائی جائے گی۔