یوٹیلیٹی اسٹورز پرکجھور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی
Share
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کے لئےکجھور اور بیسن کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی یے۔ ترجمان نے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان بنیادی اشیاء کے علاوہ دیگر اشیاء بھی عام مارکیٹ کی نسبت نہایت رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔کارپوریشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےبیسن اور کجھور کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔
اب بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225 روپے میں دستیاب ہوگا۔جبکہ کجھور 10 روپے فی پیکٹ (500گرام) کمی کے ساتھ 235 روپے میں دستیاب ہوگا ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان کے اس بابرکت مہینے میں لاکھوں خاندانوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔