ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئرسے پہلی ٹینڈر بولی کا کامیابی سے آغاز

لاہور : پنجاب آئی ٹی بورڈ میں خریدار کمیٹی اور بولی دہندگان کی موجودگی میں ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزایبل سسٹم پر پہلے ٹینڈر کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا۔
پروکیورمنٹ ایجنسیاں پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے خریداری کا عمل کرینگی اور ٹینڈرز وصول کرینگی۔ علاؤہ ازیں بڈنگ پراسیس میں بھی کمپنیاں الیکٹرونیکلی حصہ لے سکیں گی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد پروکیورمنٹ کے طریقہ کار میں شفافیت لانا اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی ePADS سافٹ ویئر کے ذریعے منصفانہ اور غیرجانبدارانہ جانچ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔