دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ مسجد کی دبئی میں تعمیر

دبئی: حالیہ برسوں میں 3 ڈی پرنٹنگ کو گھروں اور دفاتر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا گیا اور اب پہلی بار اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مسجد کو تعمیر کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ مسجد تعمیر کی جائے گی۔

دبئی کے محکمہ اسلامی امور کے شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ علی محمد الحلیان السوادی نے بتایا کہ 2 منزلہ مسجد 2 ہزار سکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کی جائے گی جس میں 600 افراد نماز پڑھ سکیں گے۔ اس مسجد کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 2025 کی پہلی سہ ماہی تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔