پالتو کتا 27 دنوں میں طویل راستہ طے کرکے سابق مالک کے پاس پہنچ گیا

ڈبلن: پرانے مالک کی جانب سے نئے مالک کے حوالے کیا گیا پالتو کتا (گولڈن ریٹریور) 64 کلو میٹر کا طویل رستہ طے کر کے سابق مالکان کے پاس واپس پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوپر نامی پالتو کتا نئے مالک کے گھر پہنچنے کے بعد تقریباً ایک ماہ تک غائب رہا، ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ کوپر 27 دنوں تک پیدل چل کر اپنے سابق مالک کے پاس پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پالو کتا ’’ کوپر‘‘کوپر‘ شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ٹائرون میں اپنے نئے گھر پہنچنے کے فوراً بعد کار سے باہر نکل کر بھاگ گیا اور تقریباً ایک ماہ تک غائب رہا۔

رپورٹس کے مطابق اس نے اپنے پرانے مالکان تک پہچنے کے لیے 27 دنوں تک تقریباً 64 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ کتے کے اصل مالکان کا بتانا ہے کہ کوپر کافی کمزور ہو گیا ہے مگر تندرست ہے، اس کی صحت اور طاقت کی بحالی کے لیے فی الحال اسے کم کم کھانا دیا جا رہا ہے۔