آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز برابر کرلی

وساکھا پٹنم: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ ڈاکٹر راجہ سکھیرا ریڈی سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مچل سٹارک کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 26 اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی 31 اور اکشر پٹیل 29 رنز ناٹ آؤٹ بناسکے۔ مچل سٹارک نے 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 11 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنر مچل مارش نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 66 رنز بنائے ۔