آٹھ سو سال پرانی ممی کو گرل فرینڈ بنا نیوالا گرفتار
Share
پیرو: جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک سابق ڈیلیوری بوائے کے کولر بیگ سے 800 سال پرانی ممی بر آمد ہونے پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ہفتے کی دوپہر کو پونو شہر کے ایک پرانے پارک میں شراب پینے والے تین نوجوانوں کی تلاشی کے دوران 26 سالہ جولیو سیزر کےکولر بیگ سے ممی ملی۔
جولیو سیزر مبینہ طور پر اپنے دوستوں کو دکھانے کے لیے ممی اپنے گھر سے لے کر آیا تھا۔گرفتار ہونے کے بعد جولیو سیزر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ممی کو اپنی روحانی گرل فرینڈ قرار دیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اسے جوانیتا کے نام سے پکارتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممی دراصل سینکڑوں سال قبل وفات پائے گئے 45 سالہ شخص کی ہے۔ پولیس نے ممی کو پیرو کی وزارت ثقافت کے حوالے کر دیا ہے جس نے ممی کو قومی ثقافتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اس سلسلے میں جولیو سیزر کے ساتھ اس کے دونوں دوستوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔