انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان آج کل ملک میں آنے والے بدترین زلزلے سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے استنبول کے ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک ہسپتال کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے زلزلہ زدگان خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی اور اس کا نام بھی رکھا جو نومولود کے کان میں تین بار بولا۔
ترک صدر سے بچی کی ماں نے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کا نام رکھیں جس پر انہوں نے ’’آئسے بیتول‘‘ نام رکھا۔