اریٹیریا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،عالمی امورپرتبادلہ خیال

ریاض: افریقی ملک اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلوئوں، علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداﷲ، وزیر مملکت، وزرا کونسل کے رکن، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور وزیر خزانہ جناب محمد بن عبداﷲ الجدعان اریٹیریا میں خادم حرمین شریفین کے سفیر صقر بن سلیمان القرشی بھی موجود تھے۔