اسرائیلی فوج کی دہشتگردی ،نوجوان شہید،جھڑپیں،درجنوں فلسطینی زخمی

غزہ : اسرائیلی فوج کی دہشتگردی سے ایک اور نوجوان شہید جبکہ جھڑپوں میں درجنوں زخمی ہوگئے ۔پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ کے دوران نوجوان کو شہید کیا گیا ،ابودیس قصبے میں صہیونیوں کی فائرنگ،شیلنگ سے 71شہری گھائل ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیاہے کہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شہید اور کم سے کم تین دیگر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بچہ قصی رضوان واکد جس کی عمر 14 سال ہے پیٹ میں زندہ گولیاں لگنے سے شدید زخموں کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنین کیمپ میں فوجی کارروائی میں قیدی زکریا الزبیدی کے بھائی جبریل الزبیدی کو نشانہ بنایا گیا، جس پر اسرائیل حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتا ہے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابو دیس میں القدس یونیورسٹی کے سامنے اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق القدس یونیورسٹی کے رضاکاروں کے اس کے عملے نے اس کے دروازے کے سامنے قابض ریاست کے ساتھ تصادم کے دوران 71 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی طبی عملے نے بتایا کہ 4 زخمیوں کو ربڑ کی گولیاں ماری گئیں، 59 شہری آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے جبکہ 8 شہریوں کو جھلسنے سے زخم آئے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے کابینہ کے سکیورٹی امور پر کابینہ کے اجلاس میں بات چیت کے فیصلے کے بعد اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر آپریشن کے امکان سے قبل دھاوا۔