اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، نابلس میں 3 فلسطینی شہید فورسز نے ایمبولینسوں اور صحافیوں کا داخلہ بھی روک دیا ،کیمپ پر رواں ماہ میں دوسرا حملہ Image 22 مئی ، 2023 اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید،6زخمی Share یروشلم: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بلاتہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر فلسطینیوں کو شہید کیا . شہید ہونے والے افراد کیشناخت 32 سالہ محمد ابو زیتون، 30 سالہ فاتی ابو رزق اور 24 سالہ عبداللہ ابو حمدان کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے کیمپ کے داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے ایمبولینسوں اور صحافیوں کا داخلہ بھی روک دیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کا گزین کیمپ پر رواں ماہ میں یہ دوسرا حملہ ہے ۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں