اسرائیل ، فلسطین کشیدگی پر پوپ کا اظہارتشویش

ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور دنیا میں امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی مذمت کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاب انہوں نے سینٹ پیٹرز سکوائر میں جمع ہونے والے تقریبا ایک لاکھ افراد کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے سرے سے تشدد کے آغاز سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے اعتماد اور باہمی احترام کے مطلوبہ ماحول کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں روس یوکرین جنگ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے جدوجہد میں یوکرین کے عوام کی میں مدد کریں۔پوپ فرانسس نے ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لیے دعا کی۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب کے دوران مقدس شہر یروشلم سمیت پورے خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کی بحالی پر زور دیا۔86 سالہ پوپ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد حال ہی میں اپنے فرائض دوبارہ سنبھالنے کے لیے واپس لوٹے ہیں۔