اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اوربی آئی آئی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
Share
کراچی: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان لمٹیڈ نے حال ہی میں پاکستان کے مائیکروفنانس سیکٹر کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے برطانیہ کے ترقیاتی مالی ادارے اور اثر پیدا کرنے والے سرمایہ کار،برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ(بی آئی آئی)کے ساتھ بلا فنڈ خطرات میں ساجھے داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری سے مشروط، دونوں ادارے 40 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز کریں گے جس کے تحت بی آئی آئی ٹارگٹ سیکٹر کو مقامی کرنسی میں قرضوں پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈکے 50 فیصد خطرات کا احاطہ کرے گا۔کراچی میں بی آئی آئی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دستخط کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
ڈیویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن نے بھی پاکستان میں اپنے قیام کے 35 سال اور 350 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ مالی شمولیت کے عزم کی تجدید کا جشن منایا۔دستخط کرنے کی تقریب میں موجود اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ریجنل ہیڈ، کلائنٹ کوریج کارپوریٹ، کمرشل اور ادارتی بینکاری برائے افریقہ اور مشرق وسطیٰ،سرمد لون نے کہا کہ ہم مالیاتی خدمات تک رسائی اور پیمانے میں اضافہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابل رسائی بینکاری کو وسعت دینا اور کسٹمرز کو ایسے مواقع سے جوڑنا جو فنانس اور اقتصادی شمولیت تک رسائی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ تعاون ہمیں ایس ایم ایز اور زرعی ملحقہ شعبوں پر تجوہ مرکوز کرنے والے منصوبوں کی حمایت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے ہمیں مالی خدمات میں جدت طرازی کی حمایت کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں بھی مددملے گی۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے کراچی اور ٹریڈ پاکستان کی ڈائریکٹر، سارہ مونی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ بی آئی آئی پاکستان میں معیشت کو حکمت عملی کے تحت ضروری سرمایہ فراہم کر رہا ہے۔ اس طرح کی اختراعی اورمالی مصنوعات چھوٹے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے، ملازمتیں پیدا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی اور تعاون کو بڑھانے کی کلید ہیں۔
یہ معاہدہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور خوشحالی اور تجارت کے لیے دولت مشترکہ کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے برطانیہ کے عزم کا ثبوت ہے۔برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا، حبیب یوسف نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ ہمارے تعلقات کو گہرا کرنے اور مائیکروفنانس سیکٹر کی طویل مدتی ترقی میں معاونت کے لیے ملک میں ایک معتبر شراکت داری قائم کرنے کا ایک موقع ظاہر کرتی ہے۔
بی آئی آئی میں ہمارے مینڈیٹ کا ایک اہم حصہ جامع اقتصادی ترقی کو سپورٹ کرنا ہے اور یہ سرمایہ کاری پورے پاکستان میں ایس ایم ایز کے لیے فنانس تک رسائی میں اضافہ کرے گا، جس میں سب سے زیادہ دشوار سیاق و سباق پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔