پی ٹی سی ایل سے متعلقہ تمام مسائل فوری حل کئے جائینگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) سے متعلقہ تمام دیرینہ مسائل کے فوری حل کئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے سی ای او عبدالرحمان الرحیم النوریانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل سے متعلقہ تمام مسائل پر غور کیا گیا اور جلد از جلد تمام مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق پاشا، سپیشل سیکرٹری فنانس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔