افغانستان کرکٹ بورڈنے پی سی بی سے رابطہ کر لیا

افغانستان کرکٹ بورڈنے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔ آسٹریلیا کی سیریز منسوخ ہونےکے بعد افغانستان پاکستان سےکھیلنےکا خواہش مند ہے

اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مارچ میں تین ون ڈے کھیلنےکی خواہش ظاہر کی ہے۔

خیال رہےکہ طالبان حکام کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آسٹریلیا نےگزشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔

دوسری جانب پی سی بی، پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان تین میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔