الاسکا: دوران تربیتی پرواز2امریکی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ
Share
واشنگٹن: امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر ٹریننگ پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی 11 ویں ائیربورن ڈویژن نے بتایاکہ الاسکا میں ٹریننگ فلائٹ سے واپسی کے دوران دو AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر انہیں منظر عام پر لایا جائے گا۔امریکی فوج نے حادثے میں کسی جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔