سمہ سٹہ : البغداد فٹبال اکیڈمی(رجسٹرڈ) بہاولپور اور ستلج فٹبال اکیڈمی بہاولپور کے مابین دوستانہ میچ البغداد فٹبال کلب کے ہوم گراونڈ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور میں ہوا ۔ میچ 2-2 گول سے برابر رہا ۔
میچ کا پہلا گول البغداد فٹبال کلب کے محمد سعد جہانگیر نے کیا ۔ ستلج فٹبال اکیڈمی نے میچ کے 35ویں منٹس میں پہلا اور 47 ویں منٹس میں دوسرا گول کیا جبکہ البغداد فٹبال اکیڈمی کی طرف سے دوسرا گول حافظ محمد معز نظام نے میچ کے سیکنڈ لاسٹ منٹس میں کرکے میچ برابر کیا ۔
دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ پینلٹی ککس پر البغداد فٹبال اکیڈمی نے میچ 3-4 کے گول سکور سے اپنے نام کیا ۔ رائے اظہر حسین صدر البغداد فٹبال اکیڈمی نے کہا کہ پاکستان فٹبال کنیکٹ نے جو فٹبال اکیڈمیز رجسٹرڈ کرنا شروع کی ہیں اس کے ثمرات بہت جلد سامنے آئیں گے ۔